بھولو بلا
Jim Davis
۔۔ پھر دروازہ کھول لوں اور خود کو رسی سے کرسی پر باندھ لوں ۔۔
۔۔ تاکہ لگے کہ کوئی چور آیا اور سب میٹھے بن وہی چرا لے گیا"۔۔
بھولو بلا
Jim Davis
اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے بارے میں بہت بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں۔ لیکن جب عملی اقدامات کی بات آتی ہے تو فکر و نظر محض ادبی و تفریحی پروگرامس تک محدود ہو کر رہ جاتی ہے۔ بچوں کے ادب کے بارے میں تو عملی اقدامات شاذ و نادر ہی ملیں گے۔
حیدرآبادی نوجوان قلمکار سید مکرم نیاز نے عصر حاضر کی نوعمر و نوجوان نسل کو اردو کی جانب راغب کرنے اور ان کی تعلیم و تربیت کے لیے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں کارٹون اور کامکس کی ویب سائٹ www.urdukidzcartoon.com کا اجراء کیا۔۔۔
کارٹونی کہانیوں میں بچوں کی فطری دلچسپی کے باعث ، یہ ویب سائیٹ انہیں رنگوں اور الفاظ کی شناخت ، گفتگو کا سلیقہ ، ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ ، مطالعہ کی جستجو ، علم کی طلب ، اخلاق و کردار کی درستگی ، نیک و بد کی پہچان ، دوست احباب سے سماجی روابط کی برقراری ، فرصت کے وقت کا بہتر استعمال ۔۔۔ جیسے بےشمار مرحلوں سے گزارتے ہوئے ان کی فطری صلاحیتوں کو ابھارتی ہے۔
مزید تفصیل : یہاں
کتنا ہی اچھا ہو اگر آپ ٹرانسکرپٹ پوسٹ کے شروع میں کامکس سے پہلے دے دیا کریں
جواب دیںحذف کریںڈاکٹر صاحب ، آپ نے پہلے بھی ایسی گذارش کی تھی ، معذرت کہ بروقت جواب نہ دے سکا۔ آپ نے اس خصوصیت کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
جواب دیںحذف کریںجبکہ تکنیکی حساب سے ہمارے لیے یہ کچھ مشکل ہے مگر بڑی وجہ یہ ہے کہ ویب سائیٹ بچوں کے لیے قائم کی گئی ہے اور ظاہر ہے کہ بچے پہلے تصویر ہی دیکھنا چاہیں گے ، ٹرانسکرپٹ سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہوگی۔ ٹرانسکرپٹ تو ہم ہم محض گوگل سرچنگ کی افادیت کے پیش نظر استعمال کرتے ہیں ورنہ اس کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ ویسے بھی بعض کامکس میں ٹرانسکرپٹ بہت طویل ہوتی ہے جس سے بچوں کا پہلی نظر میں بیزار ہونا بھی ممکن ہے۔