بلو - قرعہ اندازی - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-10-09

بلو - قرعہ اندازی

بلو اور اس کے دوستوں کو حساب کے مضمون کا ہوم ورک کرنا ہے مگر انہوں نے قرعہ اندازی کی کہ ان میں سے کوئی ایک سب کا ہوم ورک نپٹائے اور باقی تمام کھیلنے جائیں ، لیکن سب کی توقع کے عین مطابق قرعہ میں گبدو ہی کا نام اٹھتا ہے ۔۔۔ وہ کیسے؟ کیا یہ بلو کی کوئی شرارت تھی؟ آپ بھی ذرا پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
(1)
(2)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
آؤ دوستو! فٹ بال کھیلیں گے۔
لیکن حساب کا لمبا چوڑا ہوم ورک پھر کون کرے گا؟
اگر ہوم ورک نہ کیا جائے تو پھر یاد رکھنا کل اسکول میں ایسی پٹائی ہوگی کہ نانی ماں یاد آ جائیں گی
اگر ہوم ورک کرنے بیٹھ گئے تو اسی میں سارا وقت ختم ہو جائے گا
کیوں نہ ہم میں سے کوئی ایک ہوم ورک کرے اور باقی تمام کھیلنے جائیں؟
واہ !
لیکن کرے گا کون؟
گبدو! کیونکہ حساب میں ماہر تو یہی ہے!
نہیں! حساب کے نام پر قربانی کا بکرا ہمیشہ مجھے ہی بنایا جاتا ہے
تو پھر اور کون ہو سکتا ہے؟
کیوں نہ ہم قرعہ اندازی کر لیں؟ جس کا نام نکلے وہ سب کے ہوم ورک کو نپٹائے اور باقی سب کھیلنے جائیں
ٹھیک ہے ٹھیک ہے
علی چاچا ، اس میں سے ایک چٹھی نکالیے
ٹھیک۔ اور اب نام دیکھ کر بتا دیجیے
گبدو !
ہپ ۔۔ ہپ ۔۔
ہرے !
بلو یار ! حیرت ہے کہ قرعہ اندازی میں گبدو ہی کا نام کیسے نکلا؟
گبدو حساب میں ہشیار ضرور ہے مگر عام معاملات میں بھولا ہے۔ اگر تمام چھٹیاں کھول کر وہ دیکھ لیتا تو میں ضرور مار کھاتا کیونکہ سب پر گبدو کا ہی نام لکھا تھا ۔۔
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Raffle (Qur'a andazi)
Character : Billoo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں