سپریمو - جہاز کا اغوا - قسط:2 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-10-20

سپریمو - جہاز کا اغوا - قسط:2

اب تک کی کہانی :
سپریمو سیریز کی اولین کہانی "جہاز کا اغوا" کی پہلی قسط میں آپ نے پڑھا تھا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے بچوں کا ایک گروپ ڈزنی لینڈ کی سیر کے لیے جب آتا ہے تو مشہور اداکار بچن سے بھی ان کی ملاقات ہوتی ہے جہاں وہ اداکار سے آٹوگراف حاصل کرتے ہیں ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔
Go to Episode#

(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
بچن صاحب ، آپ کا شکریہ کہ آپ نے انہیں ایک یادگار دن سے نوازا
اپنے نوعمر دوستوں سے ملاقات میرے لیے ہمیشہ خوشی کا باعث بنتی ہے
سر ، آپ سے کچھ کہنے کی درخواست ہے ، ریکارڈ کر کے اپنے بڑے بھائی کو سناؤں گی جو آپ کے فین ہیں
جی ہاں ، میرے ممی ڈیڈی بھی آپ کے فین ہیں ۔۔۔
اوہ ہو ۔۔ لیکن مجھے کہنا کیا ہوگا؟
بچن صاحب! آپ اپنی کسی فلم کا مکالمہ دہرا دیجیے
نہیں ! میں یہ بہتر سمجھتا ہوں کہ اپنے نوعمر دوستوں کو اپنی پسند کی ایک نظم سناؤں ، یہ میرے والد* کی تحریر کردہ ہے
* ہری ونش رائے بچن ، جو ہندی کے مشہور شاعر رہے ہیں
جاؤ، لاؤ پیا ، ندیا سے سون مچھلی!
پِیا ، سون مچھلی ، پِیا ، سون مچھلی!
جاؤ، لاؤ پیا ، ندیا سے سون مچھلی!
رانی نے سونے کا ہرن مانگا
اُن کا سکھ لے کر ہرن بھاگا
بس رہ گئی نینوں میں آنسوؤں کی لڑی
رانی ، مت مانگو ندیا کی سون مچھلی!
یہ لیں دوستو !
تھینک یو سر !
بہت بہت شکریہ
بائے بائے
اب چلیں بچو ! جلدی کیجیے ۔۔ ہمیں ائرپورٹ پہنچنا ہے ، بس تین گھنٹوں بعد فلائیٹ روانہ ہوگی
اسی دن ، فلم شوٹنگ کے بعد بچن گھر واپسی کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک ۔۔۔
بریکنگ نیوز !! دنیا بھر کے منتخب بچوں کو ڈزنی لینڈ لے جانے والے طیارے کا اغوا کر لیا گیا ہے ۔۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چند دہشت گردوں نے ۔۔۔
اوہ میرے خدا ! نہیں !!
بچن نے وقت ضائع کئے بغیر گاڑی کی سمت دوڑ لگائی
اوہ ۔۔ نہ وجئے موجود ہے اور نہ ہی اقبال ۔۔ حتیٰ کہ شاہین کا بھی کوئی اتا پتا نہیں ۔۔ لگتا ہے کہ مجھے خود تیرتے ہوئے جزیرے تک پہنچنا ہوگا
ٹیوں ں ں ہوں ں ں ں
اوہ ۔۔ سونالی !
سپریمو ! کیا ہوا ہے؟ بہت پریشان نظر آ رہے ۔۔؟!
وضاحت کے لیے وقت نہیں ۔۔ جلدی چلو ، اُس جزیرے پر پہنچنا ہے ۔۔
غور سے سنو سونالی! اپنے ذاتی ہوائی جہاز میں مجھے اس ائرپورٹ پر پہنچنا ہے جہاں دہشت گرد موجود ہیں ۔۔ اگر تمہیں شاہین نظر آئے تو فوراً میرے پاس بھیجو
بالکل ٹھیک! لیکن مسئلہ کیا ہوا ہے؟ کیا مجھے نہیں بتاؤ گے؟
ابھی نہیں۔ جب میں واپس لوٹوں گا تو پوری کہانی سناؤں گا
تمام دلچسپ کہانیاں یہاں سمندر میں نہیں بلکہ زمین پر وقوع پذیر ہوتی ہیں ۔۔ مجھے انتظار رہے گا اس نئی کہانی کو سننے کا
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Hijack of the plane (Jahaaz ka aghwa) : Episode-2
Character : Supremo (Amitabh Bachchan)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں