جادوگر سرکار - انجان وادیوں میں - قسط:1 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-11-24

جادوگر سرکار - انجان وادیوں میں - قسط:1

اس ویب سائیٹ پر جادوگر سرکار کی اب تک 2 مکمل کہانیاں "کرایے کے قاتل" اور "موت کے پیغامبر" آپ پڑھ چکے ہیں۔ اب سرکار اور ان کے معاون لوتھر کا مشترکہ تیسرا کارنامہ نئی کہانی "انجان وادیوں میں" کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ پہلی قسط ملاحظہ فرمائیں۔
یہ کہانی لٹیروں کے ایک ایسے گروہ کی ہے جس نے بزرگ شہریوں کے علاقے میں چوری چکاری اور مار پیٹ کے ذریعے ڈر و خوف کا ماحول بنا رکھا تھا۔ جادوگر سرکار اس گروہ کو کس طرح ٹھکانے لگاتے ہیں ، یہ آپ اس کہانی میں پڑھئے ۔۔۔
جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk

Go to Episode#
(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ایک دفعہ جادوگر سرکار اور لوتھر شہری علاقے سے دور کسی ویران سڑک سے گزر رہے تھے ۔۔
بزرگ اقامتی گھر کے اہلکار اب بھی ہمارے انتظار میں ہیں ۔۔
کافی تاخیر ہو چکی ہے ہمیں!
ہاں لوتھر ، کافی جادو کھیل دکھا چکا ہوں ، اب سیدھے اقامتی گھر چلیں گے
ہاں !
ارے وہ دیکھو سرکار! کیا ہے وہ؟
چھلاوہ نہیں ، کسی دیوزاد کا سر لگتا ہے!
کہیں میری آنکھیں دھوکہ تو نہیں کھا رہی ہیں؟
ارے ۔۔ سر غائب ہو گیا!
عجیب ۔۔۔!
بہتر ہے ہم اپنا راستہ ناپیں ۔۔ جو بھی معاملہ ہوگا کل اخبار میں پڑھ لیں گے
واہ ۔۔ سر پھر واپس آ گیا! وہیں ۔۔
اب تو کھوج کرنا پڑے گا ۔۔ ابھی!
بےشک!
کیا ہو سکتا ہے یہ؟
عجیب ۔۔۔ قریب جانے پر سر بڑا ہوتا نظر آ رہا ہے
کمال ہے ۔۔
میری وادیوں میں آپ کا استقبال ہے
گونجتی ہوئی ایک زبردست آواز ۔۔۔
اس نے ابھی کچھ کہا؟ ارے ۔۔۔ پھر غائب؟
اوپر چل کر دیکھتے ہیں
ہائیں! یہ تو پھر سے موجود ہے
اففف
کان کے پردے پھاڑ دینے والی آواز ہے
آپ کا استقبال ہے ۔۔ میری وادیوں میں
اسے چھونے کی کوشش نہ کریں ۔۔ سخت منع ہے!
ارے پھر غائب ہو گیا ! اوہ ۔۔ ذرا ادھر تو دیکھو
اچھا تو یہ بات ہے! کمال ہے پھر تو!
سرکار اور لوتھر نے وہاں کیا دیکھا؟
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : In the unknown valleys (Anjaan waadion mein) : Episode-1
Character : Mandrake (Jadugar Sarkar)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں