پپو اور ببلو - نسوار کی ڈبیا - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-11-22

پپو اور ببلو - نسوار کی ڈبیا

پپو اور ببلو کی نئی شرارت ۔۔۔ دونوں نے اس دفعہ شرارت کا نشانہ دادی ماں کی بہن کی ایک چیز کو بنایا ہے ۔۔۔ ویسے بھی اس ڈبیا میں موجود چیز ان کی سمجھ میں نہیں آئی تھی ۔۔ وہ چیز کیا تھی؟ ذرا آپ بھی پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
پپو اور ببلو

پپو اور ببلو
Anant Pai اور Mohandas


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ممی ، دادی ماں کی بہن کو بھی بیکار کی الم غلم چیزیں جمع رکھنے کی خراب عادت ہے
وہ کیسے؟ تمہیں کیسے پتا؟
انہوں نے چاندی کی ایک خوبصورت ڈبیا میں مٹی جمع کر رکھی تھی
اور میں نے اسے نکال کر پھینک دیا ہے ممی!
ارےےے ۔۔ کیوں پھینکا؟
ممی آپ پریشان نہ ہوں۔ میں نے ڈبیا میں دوبارہ مٹی بھر دی ہے ۔۔ لیکن اس دفعہ لال مٹی!
میرے خدا! اگر بڑی اماں وہ سونگھ لیں تو طبیعت خراب ہو جائے گی ان کی
بڑی اماں کہاں ہیں آنٹی؟
وہ تو رشیدہ کے گھر گئی ہیں
کیوں کیا مسئلہ ہوا ہے؟
رشیدہ کے گھر پر ۔۔
بیٹی ، تم کافی پریشان لگ رہی ہو ، خیر تو ہے؟
شکر ہے کہ بڑی اماں ٹھیک ٹھاک لگ رہی ہیں
میں صرف یہ پوچھنے آئی تھی کہ کہیں آپ کو نسوار کی ضرورت تو نہیں؟
دیکھا! میری بہو کتنا خیال رکھنے والوں میں سے ہے
میں اپنی نسوار کی ڈبیا لانا بھول گئی ۔۔ لیکن چونکہ نسوار اب تقریباً ختم ہو چکی ہے لہذا تم نسوار کا نیا پیکٹ میرے لیے خرید لینا بیٹی
نسوار کی اس ڈبیا کو اب دوبارہ ہاتھ مت لگانا تم دونوں ۔۔ یہ مٹی نہیں ہے ۔۔ یہ تو ۔۔ یہ تو ۔۔۔ ہممم ۔۔ بڑی اماں کی دوا ہے!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Snuff Box (Niswar ki dabiya)
Character : Ramu and Shamu (Pappu aur Babloo)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں