اب آپ اس دلچسپ کہانی کی تیسری قسط ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔
شہ زور نقاب پوش
Lee Falk
(1)
(2)
(3)
(4)
تم انسان نہیں چلتے پھرتے بھوت ہو ، جو مرتا نہیں کبھی ۔۔۔
یہ شاید مجھے میرا باپ سمجھ رہا ہے جنہوں نے اس کو بیس سال پہلے جیل بھجوایا تھا ۔۔
شیرا! پکڑ لو اس کو
آآآہ ہ ہ
او چلتے پھرتے بھوت! مجھے مت مارو ۔۔
خاموش ہو جاؤ بیوقوف! ورنہ ناک پر تیسرا نشان بنا دوں گا
اس دوران ۔۔
ڈاکٹر ایکسل کا جنگل ہسپتال
حال ہی میں کیا یہاں کوئی اجنبی آیا تھا؟
اس شکل والا ۔۔
ہاں ! کیوں پوچھ رہے ہو؟
ہم پولیس والے ہیں۔ قتل کے الزام میں اس کی تلاش کر رہے ہیں
اوہ ۔۔ یہاں آیا تھا ۔۔ اور اس طرف گیا ہے ۔۔
پولیس ؟؟ ہوں گے ۔۔ ہوں ۔۔ میری بلا سے
ڈیوڈ ۔۔ اب ذرا ان کمبرلی ہیروں کی بات ہو جائے ۔۔ جن کے لیے تین آدمی مارے گئے ۔۔ بلکہ شاید زیادہ ہی ۔۔
میں نے نہیں مارے تھے ۔۔ دوسروں نے ۔۔
دوسروں کو تو پھانسی ہو گئی ۔۔ تمہیں عمر قید کی سزا ملی تھی ۔۔ ٹھیک؟
جو میں جانتا ہوں وہی تم بھی جانتے ہو ۔۔ تم بھی تو تھے وہاں ۔۔
لیکن ان ہیروں کا کبھی پتا نہیں چل پایا ۔۔ ٹھیک؟
ہاں ۔۔۔
ہیرے پھر گئے کہاں ؟
بہت سے لوگ یہ بات جاننا چاہتے ہیں ۔۔
دیکھو ڈیوڈ! جان عزیز ہے تو پھر میرے سوال کا سیدھا جواب دو!
وہ رہی ڈیوڈ کی جیپ
تو پھر ہمیں یہاں رکنا ہوگا۔ ممکن ہے وہ یہیں کہیں قریب ہو
مم ۔۔ مجھے پتا نہیں ۔۔ کہ انہیں نے ہیرے کہاں چھپائے تھے؟
ہممم ۔۔ خیر چھوڑو اسے ۔۔ مگر یہ بتاؤ کہ وہ ہیرے تھے کس کے؟
بوڑھے کمبرلی کے ۔۔ جو کہ اب مر چکا ہے
بوڑھا کمبرلی ؟
بیس سال پرانی یادداشت اچانک تازہ ہو گئی ۔۔۔
بوڑھے کمبرلی نے ہیرے یتیم بچوں کے ہسپتال کو ہدیہ کر دئے تھے
شہ زور کے والد نے کبھی یہ کہانی اسے سنائی تھی ۔۔
پھر ہیرے بیچ کر یتیم بچوں کو پیسہ کیوں نہیں دیا گیا؟
کیونکہ ۔۔ لٹیروں نے ہیرے چھپا دئے تھے ۔۔ ان کا پتا نہیں چل سکا پھر کبھی
وہ ہیرے ۔۔ یتیم بچوں کے ہسپتال کے نام محفوظ تھے ۔۔ بیمار اور مریض بچوں کی امانت ۔۔ تم نے انہیں چرایا ۔۔ بتاؤ! کہاں چھپایا ہے انہیں؟
جناب! پستول کو ہاتھ لگایا تو پھر بچو گے نہیں!
شہ زور کو گھیر لیا گیا ۔۔
یہ جانور ذرا بھی ہلے تو گولی مار دینا اسے ۔۔
شیرا! خاموش رہو !
غرررر
ڈیوڈ ۔۔ کون ہیں یہ لوگ ؟
میں نے تو انہیں کبھی دیکھا نہیں!
میں انہیں نہیں جانتا! یہ بھی کمبرلی کے ہیروں کے فراق میں ہیں!
انہیں نہیں جانتے تو پھر ان کی خواہش کے متعلق تمہیں علم کیسے ہوا؟
خوب سوال کیا ۔۔
ڈیوڈ! یہ نقاب پوش تمہارے ساتھ ہے یا تمہارے پیچھے پڑا ہے؟
سچ بتاؤں تو تم ڈر کے مارے بھاگ جاؤ گے!
یہ بتاؤ کہ تم لوگ یہیں کے ٹھگ ہو یا باہر سے آئے ہو؟
بیوقوف! تمہاری بندوقوں سے یہ نہیں ڈرے گا!
یہ شہ زور ہے ۔۔ چلتا پھرتا بھوت ۔۔ جس کو کبھی موت نہیں آتی !
20 سال جیل میں رہ کر تم سٹھیا گئے ہو ڈیوڈ! ہاہاہا ۔۔
تم لوگ چاہتے کیا ہو؟
کمبرلی کے ہیرے! بتاؤ کہاں چھپائے ہیں؟
مجھے کوئی علم نہیں!
ہم نے تمہیں ڈیوڈ سے پوچھتے سنا ہے ۔۔ ورنہ تمہیں فوری مار ڈالتے ۔۔
احمق ۔۔ گولیوں سے اس کا کچھ نہیں بگڑے گا
چپ رہو پاگل! ہم سے بات کرنے تمہیں ابھی بہت وقت ملے گا ۔۔
ڈیوڈ! باندھ ڈالو اسے ۔۔
خطرناک لگتے ہو ۔۔ تمہیں کھلا چھوڑنے کی حماقت نہیں کر سکتے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں