بنی خرگوش - کنجوسی کا بدلہ - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-12-25

بنی خرگوش - کنجوسی کا بدلہ

بنی خرگوش نے ایک مکان کے باغ کی باڑھ کی مناسب تراش خراش کا کام انجام دیا اس توقع پر کہ معاوضہ بھی معقول ملے گا مگر جب معاوضہ نہایت قلیل ملا تو جناب نے اس کا بدلہ کیسے لیا؟ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
بنی خرگوش

بنی خرگوش
Armstrong & Stoffel



ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
محترمہ ! آپ کے باغ کی یہ باڑھ مناسب تراش خراش کی متقاضی ہے۔ اور یہ کام ہم معقول معاوضہ پر کر سکتے ہیں
بہت خوب لڑکو! کام شروع کر دیجیے آپ لوگ ۔۔ لیکن بہت احتیاط اور خوبصورتی کے ساتھ کام انجام دینا ہوگا
اررر ۔۔ مگر محترمہ ۔۔ معاوضہ کتنا ہوگا؟
فکر مت کرو نوجوان! میں مناسب معاوضہ ادا کروں گی
یہ ۔۔ یہ ۔۔۔ بہت جھاڑ جھنکاڑ ہے
چھک چھپاک
ہاں ! ہمیں تو اس کام کے لیے جان توڑ محنت کرنا پڑ رہی ہے!
محترمہ! کام ختم ہو چکا ۔۔ دیکھ لیں کس قدر عمدہ ہے!
یہ لو پچاس روپے صرف ۔۔ ایکدم واہیات بیکار کام کیا ہے آپ لوگوں نے!
صرف پچاس روپے اتنی ساری محنت کے؟ ہمیں ٹھگ لیا گیا!
کنجوس موٹی مالکن! میں اسے سبق سکھاؤں گا
ارےےے ۔۔ بنی ۔۔ بدمعاشی مت کرو ۔۔ واپس آؤ !
چھک چھک چھکاک کھچاک
یار بس تم دیکھتے جاؤ ۔۔۔
کنجوس !!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Revenge of cheap payment (Kanjoosi ka badla)
Character : Bugs Bunny (Bunny Khargosh)

1 تبصرہ: