چاچا چودھری - کار دوڑ مقابلہ - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-12-28

چاچا چودھری - کار دوڑ مقابلہ

چاچا چودھری اس دفعہ کاروں کی دوڑ کے ایک مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کے دشمنوں نے چالاکی سے ان کی کار میں گڑبڑ کر ڈالی ہے ۔۔ مگر چاچا چودھری نے بھی عقلمندی کا مظاہرہ کیسے کیا ۔۔۔ یہ آپ خود پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔
چاچا چودھری

چاچا چودھری
پران - Pran

(01)
(02)
(03)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
خان جی! اس کار دوڑ میں حصہ لینا گویا اپنے ہاتھوں اپنا منہ کالا کرنے کے برابر ہے!
بھلا وہ کیسے؟
کیونکہ سنا ہے کہ اس دوڑ میں چاچا چودھری بھی حصہ لے رہے ہیں اور انہیں ہرانا ناکوں چنے چبانے کے برابر ہے!
ارے جاؤ میاں! ایسے ہزاروں چودھری دیکھے ہیں ۔۔ آؤ میرے ساتھ ، دیکھو میرا کمال!
ہاں بتاؤ! چاچا چودھری کی کون سی کار ہے؟
وہ! درمیان والی!
پھر تو دیکھو میرا کمال! میں ابھی اس کے گئیر اور انجن بدل دیتا ہوں ۔۔
کچھ دیر بعد ۔۔
چھوٹو! میں نے اس کار میں ایسا رد و بدل کر دیا ہے کہ اب وہ آگے کے بجائے پیچھے دوڑے گی ۔۔ ہاہاہا!
اور دوڑ شروع ہوئی ۔۔۔
ٹھائیں
ژووم!
؟
ہائیں؟؟ یہ کیا؟؟ میری کار تو پیچھے کی سمت دوڑ رہی ہے!
لیکن پھر چاچا جی نے کار کو گھما کر اس کا رخ بدل لیا ۔۔
اب میں یوں ہی الٹا چلاتے ہوئے کار دوڑ میں حصہ لوں گا ۔۔
ہاہاہا ۔۔ الٹی دوڑ؟
ہو ہو ہو
چاچا چودھری نے پہلے ایک کار کو اوور ٹیک کیا ۔۔
سرسراٹ
پھر دوسری کو
سراٹ
کار بھلے ہی الٹی دوڑ رہی ہو ۔۔ مگر شکر ہے اس کی رفتار میں کوئی فرق نہیں آیا
ارے خان جی! ذرا پیچھے پلٹ کر دیکھو تو ۔۔۔ چاچا جی اپنی کار کو الٹا چلاتے ہوئے ہی دوڑ میں شامل ہیں
ہاہاہا
ہو ہو ہو
کمبخت چاچا جی! خان جی میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مقابلہ مہنگا پڑے گا ۔۔
چاچا جی اول!
واہ واہ
چاچا جی کو دہرا انعام ملنا چاہیے کیونکہ انہوں نے الٹا چلاتے ہوئے دوڑ جیتی ہے!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Car race competition (Car daud muqabila)
Character : Chacha Chaudhry

2 تبصرے:

  1. پھینکننے کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
    پھینکو خان کی سٹوری کو پہلا انعام ملنا چاہیے

    جواب دیںحذف کریں