جادوگر سرکار - انجان وادیوں میں - قسط:2 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-12-10

جادوگر سرکار - انجان وادیوں میں - قسط:2

اب تک کی کہانی :
'انجان وادیوں میں' نامی اس کہانی کی قسط اول میں آپ نے پڑھا کہ جادوگر سرکار اور ان کے معاون ساتھی لوتھر جب بزرگ اقامتی گھر کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے کسی انجان وادی سے گزر رہے تھے تب انہوں نے وہاں پہاڑوں کے درمیان ایک دیوزاد قسم کا انسانی سر دیکھا اور جب وہ اس کی تحقیق میں پہاڑوں کے دامن میں پہنچے ۔۔ تب انہوں نے وہاں کیا دیکھا ، یہ آپ اس قسط میں ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔

جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk

Go to Episode#
(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
انہوں نے نیچے ایک مرد اور عورت کو ٹھہرے دیکھا
جی جناب! میں نے اسے تخلیق کیا ہے۔ آپ کو کیسا لگا؟
بہترین اور لاجواب! لیکن بنایا کیوں ہے؟
نیچے آ جائیں پھر ساری بات بتاؤں گا
افف ۔۔ اتنی تیز آواز ؟
پھر ۔۔۔
میں شہباز ہوں اور یہ میری بیوی۔ میں تیکنالوجی کا ماہر ہوں ، اپنی لگی بندھی نوکری سے بیزار ہو کر کچھ نئی چیز تخلیق کرنے کے متعلق سوچا تھا
اور یہ دیوزاد سر بنا ڈالا ۔۔؟
جی ہاں! مگر یہ بہت ہلکی چیز کا ہے ۔۔ کئی ٹکڑوں میں اسے بنایا تھا اور یہاں لانے کے بعد جوڑ کر اسے کھڑا کر ڈالا
یہ تو "بولتا" بھی ہے ۔۔
دراصل اپنا پیغام میں نے ریکارڈ کر دیا ہے ، جو دن بھر بج سکتا ہے
استقبال ہے آپ کا ۔۔ کھلے میدانوں اور پہاڑوں میں ۔۔
میں نے اسے "سرحد کی روح" کا لقب دیا ہے۔ اپنے ملک کو یہ میرا تحفہ ہے!
استقبال ہے آپ کا ۔۔ کھلے میدانوں اور پہاڑوں میں ۔۔
اس تخلیق پر میرے شوہر کی تعریف و تحسین ہو تو ۔۔
ضرور ہوگی۔ آپ یقین رکھیں
اس دوران بنک کو لوٹ کر نکلنے والے دو لٹیرے وہاں پہنچے
واہ رے قسمت ۔۔ بنک سے صاف چھوٹ نکلے تو گاڑی کا پٹرول یہاں ختم ہو گیا ۔۔
دیکھو تو! یہ کیا ہے؟
یہ کیا چیز ہے؟
کوئی سائینسی کمال ہوگا ۔۔ لیکن وہ کار تو دیکھو ، واہ!
بہترین کار لگتی ہے۔ لیکن اس کا مالک کہاں ہے؟
مالک؟ ارے ۔۔ اس کے مالک ہم! اور کون؟
اور دوسری طرف ۔۔
یہ لفٹ بھی عجیب ہے!
ہاں! سب سے الگ اور انوکھی لفٹ!
ارےے ۔۔ وہ ہماری کار ۔۔
۔۔ کوئی لے بھاگا ۔۔
شہباز! کوئی ہماری کار لے بھاگا ہے ، ذرا لاؤڈ اسپیکر پر تنبیہ اعلان کرو
چور ۔۔۔ چور ! پکڑو !!
باپ رے ۔۔ آواز ہے کہ گرج ۔۔
چور مرکزی شاہراہ سے شمال کی طرف گئے ہیں ۔۔ برائے مہربانی ہمیں اپنی کار دینا ذرا ۔۔
ٹھیک ہے ۔۔ میری کار سے ان کا تعاقب کریں آپ
کار کے چور ۔۔ اور یہاں؟؟
اس دوران وہ دونوں چور ۔۔
آواز یہاں تک آ رہی ہے ۔۔ وہ دیوزاد تو گویا ہمیں گھور رہا ہے
پاگل ہے!
تم جانتی ہی ہو کہ کیا کہنا ہے ۔۔ بس تسلسل سے کہے جانا
اور تم ہوشیار رہنا
اب ہم چلتے ہیں
بنک لوٹنے والے لٹیرے اپنی کار ریگستان میں چھوڑ گئے ہیں ۔۔ وہ ہتھیاروں سے لیس ہیں ۔۔ ان کی تلاش جاری ہے ۔۔
یہی لوگ لگتے ہیں ۔۔
شہر کے شیرف کو خبر ملتے ہی ۔۔
۔۔ شمال کی جانب گئے ہیں ۔۔
بنک لٹیرے مرکزی شاہراہ پر شمال کی سمت ۔۔
لٹیروں کا پتا مل گیا ہے ۔۔ جلدی چلو !
اس فنکار نے تو لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بھی خوب کیا ہے
شمال کی جانب گئے ۔۔
سنا یہ اعلان ؟
آواز تو عورت کی لگتی ہے ۔۔
لٹیروں کو سامنے ہی دو اجنبی دکھائی دئے ۔۔
یہ کون ہیں ؟
کوئی بھی ہوں ۔۔ چونکہ ہمارے تعاقب میں ہیں ۔۔ مار دو گولی!
ابھی لو ۔۔۔
جلدی چلو چٹانوں کی آڑ میں ۔۔
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : In the unknown valleys (Anjaan waadion mein) : Episode-2
Character : Mandrake (Jadugar Sarkar)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں