اپنی باتیں - وقت کا صحیح استعمال - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-12-01

اپنی باتیں - وقت کا صحیح استعمال

عزیز دوستو!
پہلے آپ یہ چھوٹا سا کارٹونی لطیفہ تو پڑھ لیں ۔۔۔


ہے ناں دلچسپ لطیفہ۔
مگر اس لطیفے کے ذریعے دراصل بھائی جان ایک پیغام دینا چاہتے ہیں۔ اور وہ یہی ہے کہ وقت کی قدر کرنے والا فائدے میں رہتا ہے اور وقت کے ساتھ سستی اور کاہلی کرنے والوں کو یہ سزا ملتی ہے کہ وہ ہمیشہ مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار رہتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر کھیل و تفریح کا وقت گزارنا ، آن لائن گیمز یا ویڈیو گیمز کھیلنا کوئی خراب بات نہیں مگر اس کے لیے تھوڑا سا مخصوص وقت مقرر کیا جانا چاہیے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہر دم اسی تفریح میں ڈوبا رہا جائے۔

زندگی کا ایک ایک لمحہ معمولی اور حقیر نہیں بلکہ قیمتی ہوتا ہے لہذا اس کو بیکار نہیں کھونا چاہیے۔ بزرگوں نے یہ بالکل سچ کہا ہے کہ ہر روز اپنے کاموں کا حساب کتاب کرنا چاہیے اور غور و فکر کرنا چاہیے کہ ہم نے آج کیا کھویا اور کیا پایا۔ جس دن ہم نے کوئی نئی بات نہیں سیکھی تو اس کا دوسرا مطلب یہ ہوگا کہ ہمارا قیمتی وقت بیکار چلا گیا۔
کسی شاعر نے کتنا سچ کہا ہے کہ :
وقت کےدن اور رات
وقت کے کل اور آج
وقت کی ہر شئے غلام
وقت کا ہر شئے پر راج

جو طالب علم ہر کام وقت پر کرتا ہے ، اس کے تمام کام سلیقے اور قرینے سے انجام پاتے ہیں ، نہ کوئی کام ادھورا رہتا ہے اور نہ کوئی کام بگڑتا ہے۔ جیسا کہ روزانہ ہی امتحان کی تیاری کرنے والے طالب علم کو امتحان کے وقت کوئی پریشانی یا خوف نہیں ستاتا اور یوں اسے بہترین نتیجہ حاصل ہوتا ہے۔ اس کے برعکس سال بھر پڑھائی سے غافل رہنے اور امتحان سے کچھ دن پہلے ہی تیاری کرنے بلکہ شب بیداری کرنے والے طالب علم کو خاطر خواہ نمبرات حاصل نہیں ہوتے اور وہ ناکام رہتا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ آپ سب وقت کے صحیح استعمال کے اصول پر پر کاربند رہیں گے۔
آپ کا اپنا بھائی :
نعمان

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : نعمان
چھوٹو پیارے! ویب سرفنگ اور آن لائن چیٹنگ کرنے کے علاوہ کچھ اور بھی کام کرتے ہیں آپ لوگ؟
جی ہاں ۔۔
بھائی جان! کبھی کبھی ہم لوگ ویڈیو گیمز بھی کھیلتے ہیں!
۔۔۔
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Correct use of time (Waqt ka sahi istemaal)
Character : Our Chat (Bachchon se baateiN)

1 تبصرہ: