پنکی سے بچ کر رہیے۔ جی ہاں! وہ اپنے دادا جی کو نہیں بخشتیں تو آپ کو اور ہم کو کہاں چھوڑیں گی؟ پچھلی بار پنکی بی بی نے اخبار کے معاملے میں (
دادا جی کا اخبار) دادا جی کو چکمہ دیا تھا ۔۔۔ اس بار بیرنگ خط کے نام پر کس طرح تنگ کر رہی ہیں ۔۔۔ ذرا آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔
(01)
(02)
ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
دادا جی! آپ نے تو کبھی مجھے کوئی خط نہیں بھیجا!
پنکی بیٹی، آپ کو خط لکھنے کی بھلا کیا ضرورت ہے؟ آپ تو یہیں رہتی ہیں ناں۔۔
لیکن آپ تو اکثر شہاب انکل کو خط لکھ کر ان کا حال احوال پوچھتے رہتے ہیں ۔۔
ارے بابا ، وہ چونکہ دوسرے شہر میں رہتے ہیں لہذا انہیں خط بھیجنا پڑتا ہے
تو کیا ہوا؟ آپ کو ہر مہینے نہ سہی تو کم از کم سال بھر میں ایک خط تو مجھے بھیجنا چاہیے ۔۔ کیا آپ کو میری یاد نہیں آتی؟
بحث ختم کریں جی ۔۔۔ پنکی کو جھوٹ موٹ سہی ، کوئی خط لکھ کر دے ہی دیں
ٹھیک ہے پنکی ، لو یہ تمہارا خط! اس میں تمہارے لیے میں نے کافی باتیں لکھی ہیں
اور 10 روپے کہاں ہیں؟
10 روپے؟ وہ کس لیے بھلا؟
کیا خط پر ڈاک ٹکٹ نہیں لگتے؟
لیکن یہ تو محض جھوٹ موٹ کا خط ہے ۔۔
ڈاکخانے کو اس بات سے کوئی سروکار نہیں دادا جی!
پھر بھی ۔۔۔ خط پر تو صرف پانچ روپے کے ٹکٹ لگتے ہیں!
یہ بیرنگ ہے ، اس لیے ڈبل پیسے دیجیے!
افوہ ۔۔ یہ لو 10 روپے اور میری جان بخشو اب!
اچھن بھائی! آ جائیں ۔۔ آئس کریم کھانے چلتے ہیں ۔۔
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Unstamped Letter (Bairang Khat)
Character : Pinki
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں