سپریمو - جہاز کا اغوا - قسط:4 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-12-08

سپریمو - جہاز کا اغوا - قسط:4

اب تک کی کہانی :
سپریمو سیریز کی اولین کہانی "جہاز کا اغوا" کی تیسری قسط میں آپ نے پڑھا تھا کہ جب سپریمو ائرپورٹ پر پہنچا تب دہشت گردوں نے وہاں تاوان کا مطالبہ کر رکھا تھا اور پھر وہ لوگ طیارے کو راجدھانی کی طرف لے جانے والے تھے کہ اچانک رن وے پر ایک لڑکا بھاگتا نظر آیا ، دہشت گردوں نے اس پر گولی چلا دی ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔
Go to Episode#

(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
باپ رے باپ! بال بال بچا گولی سے
زی ی ی ن گ
دوڑو ! ادھر آؤ بھاگ کر!
سپریمو !!
وقت مت گنواؤ ۔۔ پھرتی سے آؤ یہاں! جلدی !
ہاں ہاں ، آ رہا ہوں! ایکسکیوز می پلیز!
چلو ٹیک آف کرو ۔۔ جلدی ، ورنہ ۔۔
ہاں کر رہا ہوں ، کر رہا ہوں
لاؤ یہ پہیہ اور سلاخ مجھے دو!
کیا آپ بھی اس سے کھیلیں گے؟
ہاں وجئے! لیکن میرا کھیل تھوڑا مختلف ہے!
شوووں
پھس س س س س
اسکری ی ی ی چ
خدا کا شکر ہے! جہاز اب رک گیا!
ارے! جہاز تو اچانک رک گیا ہے
حیرت ہے! اچانک رفتار کم ہوتے گئی اور اب رک گیا ہے ۔۔ خدا کرے پائلٹ ٹھیک ہو
کاک پٹ میں ۔۔
بےوقوف! جہاز کیوں روک دیا؟
لگتا ہے ٹائر پنکچر ہو گیا ۔۔ اسے تبدیل کیے بغیر ٹیک آف نہیں لے سکتے
تو پھر مجھے ائرپورٹ انتظامیہ کو نیا حکم پہنچانا ہوگا۔ اففف ۔۔ عجیب بدقسمتی ہے!
اس جہاز کے ٹائر فوری طور پر تبدیل کیے جائیں ۔۔ ورنہ ۔۔
اس خبیث کا ہر حکم ماننا مجبوری ہے
اوہ ۔۔ سپریمو!
شکر ہے کہ آپ آ پہنچے!
مجھے ائرپورٹ کی انتظامیہ تک فوری رسائی دیں اور ایک نقاب کی بھی ضرورت ہے ۔۔
کاش کہ مجھے پتا ہوتا کہ جہاز میں موجود ان دہشت گردوں کی تعداد کتنی ہے؟
آہ ۔۔ خوب! شاہین آ گیا!
تم ہمیشہ عین موقع پر مدد کے لیے پہنچتے ہو
ہاں ہاں! اپنا پیار بعد کے لیے اٹھا رکھنا ۔۔ فی الحال کام ۔۔۔
ٹیوووؤؤں
ابھی جاؤ اور معلوم کر آؤ کہ کتنے ہتھیار بند آدمی ہیں اور کس کس مقام پر ٹھہرے ہیں؟
چار آدمی بندوقوں کے ساتھ ۔۔
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Hijack of the plane (Jahaaz ka aghwa) : Episode-4
Character : Supremo (Amitabh Bachchan)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں