ٹام اور جیری - سورج گہن کا نظارہ - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-12-02

ٹام اور جیری - سورج گہن کا نظارہ

پچھلی بار آپ نے جیری کے بغیر ٹام کا ایک دلچسپ کارنامہ "ژرافہ بولتا ہے" پڑھا تھا۔ اس مرتبہ ٹام کے بغیر جیری کی ایک انوکھی کہانی پڑھئے۔ جیری اور اس کے دوست ٹوفی کو سورج گہن کا نظارہ کرنا ہے مگر سورج کی روشنی سے ان کی آنکھیں چندھیا جا رہی ہیں ۔۔۔ پھر جیری نے کیا انوکھی ترکیب نکالی ۔۔۔ ذرا آپ خود بھی پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
(1)
(2)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
یار ٹوفی! کیا بوریت سی ہو رہی ہے!
ہاں ۔۔ لگتا ہے دنیا میں انوکھے واقعات پیش آنے بند ہو گئے ہیں!
خبریں
اوہ ہاں ۔۔ چلو اخبار ہی دیکھ لیتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے دنیا میں؟
واہ واہ جیری! اُس خبر کے متعلق کیا خیال ہے؟
ہرّے ! یہ تو بالکل وہی ہے جس کا نظارہ میں کرنا چاہتا ہوں!
سورج گہن : آج شام 3 بجے دیکھا جا سکے گا
آ جاؤ ٹوفی! بس صرف چند منٹوں میں کھیل شروع ہو جائے گا!
باپ رے! یہ سورج کی روشنی ۔۔ میری آنکھیں درد کر رہی ہیں!
میری بھی! مجھے تو اس سے سردرد ہونے لگ گیا ہے
اففف ۔۔ میں تو یہاں زیادہ دیر ٹک نہیں سکتا
لیکن جیری! یہ سورج گرہن تو ہمیں کسی طور دیکھنا ہے
اس کے لیے ہمیں دھوپ کے چشموں کی ضرورت ہے
ہم دو عدد چشمے خرید لیتے ہیں ۔۔ بعد میں بھی کام آئیں گے
یقیناً ۔۔ کیونکہ ہو سکتا ہے ہماری زندگی میں سورج گرہن پھر دوبارہ نہ آئے
5 - 10 - 20 - 50 روپے کی متفرق اشیاء
دھوپ کے چشمے
افووہ ۔۔ لگتا ہے چوہوں کے لیے یہاں چشمے بنائے نہیں جاتے ۔۔ سب کے سب بڑے ہیں
تو پھر جلدی سے کوئی مفید ترکیب سوچو جیری
ہمممم
ہاں ۔۔ مل گئی ترکیب!
بہت خوب جیری! آنکھیں اب پرسکون ہیں
ہاں ٹوفی! اور جسم کو بھی تو آرام ملا ہے!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Viewing Solar Eclipse (Sooraj gehan ka nazarah)
Character : Tom and Jerry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں