نئے سال میں گھسیٹا کا پہلا نیا کارنامہ ۔۔۔ کنجوس مالک نے ماچس کی تیلیوں کی بچت کرنے کا حکم دیا ہے ، اور جناب نے اپنی عقل کے سہارے اس "حکم" کو کیسے بجا لایا ہے ۔۔۔ ذرا آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔
ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
گھسیٹا کا یہ مالک نہایت کنجوس شخص تھا
گھسیٹا! میں ایک کام سے باہر جا رہا ہوں
ٹھیک ہے مالک!
دوپہر کا کھانا میرے لیے تیار کر دینا۔ اور ہاں یاد رکھو! چولہا جلانے کے لیے ماچس کی زیادہ تیلیاں ضائع مت کرنا!
جی مالک! اچھی طرح یاد رکھوں گا
ژوووں ۔۔ پھسسس
اووو ۔۔ بجھ گیا چولہا ۔۔ اور مالک نے کہا ہے کہ زیادہ تیلیاں ضائع نہ کروں
دو گھنٹے بعد ۔۔
گھسیٹا! دوپہر کا کھانا تیار کر دیا ہے ناں؟
جی ہاں مالک!
امید ہے کہ تم نے ماچس کی زیادہ تیلیاں ضائع نہیں کی ہوں گی ۔۔
نہیں مالک! مجھے آپ کی نصیحت اچھی طرح یاد تھی ۔۔
اس لیے میں نے صبح سے اب تک گیس بند ہی نہیں کی اور چولہا جلا رکھا ہے
احمق!!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Saving Match Sticks (Maachis ki teliyoun ki bachat)
Character : Suppandi (Ghaseeta)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں