ملا نصرالدین کے جوتے پرانے ہو کر پھٹ چکے ہیں اور وہ نئے جوتے خریدنا چاہتے ہیں مگر محلے میں جوتوں کی کوئی دکان موجود نہیں ۔۔ اب ملا نصرالدین ایک دکان والے کو کس طرح جوتے بنانے کی ترغیب دلاتے ہیں ۔۔۔ یہ آپ خود بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔
ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
یہ جوتے تو کافی پھٹ چکے ۔۔ مجھے اب نئے جوتے خرید لینا چاہیے
لیکن اس بازار میں تو جوتوں کی ایک بھی دکان نظر نہیں آ رہی ۔۔
خیر اس کرانہ دکان پر کوشش کر کے دیکھتا ہوں
اففف ۔۔ اس کے پاس تو نہیں ہیں جوتے ۔۔ خیر پوچھ تو لوں ذرا ۔۔
فرمائیے جناب ، کیا چاہیے؟
جناب! کیا آپ کے پاس کیلیں ہیں؟
جی ، بالکل ہیں!
آپ کے پاس چمڑا بھی ضرور ہوگا ۔۔
جی ہاں بہترین قسم کا ہے!
جوتے کی ڈوریاں بھی ہوں گی؟
جی ۔۔
اور گوند بھی ہے؟
جی ہاں! بالکل ہے!
تو جناب! آپ جوتے بنا کر کیوں نہیں بیچتے پھر؟ تاکہ مجھ جیسے انہیں خرید سکیں!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : New Shoes (Naye jootey)
Character : Mulla Nasruddin (Hodja)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں