یادگار سال اول کی تکمیل
سال 2013 - تفریح و تعلیم کی نت نئی دلچسپیوں کا آغاز
Completing a fun-filled year of URDU cartoon/comics
More fun and learning in the year 2013 ahead...
پیارے دوستو !
گذشتہ سال آج ہی کے دن (یکم جنوری 2012ء) کو نعمان بھائی کی اس تحریر [خوش آمدید] کے ذریعے آپ کی اس پسندیدہ ویب سائیٹ کا افتتاح عمل میں آیا تھا۔
ہمیں امید ہے کہ اس ایک سال کے دوران آپ نے اپنی اس کارٹون / کامکس ویب سائیٹ سے خوب استفادہ کیا ہوگا اور تفریح کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھا ہوگا۔ آج یکم جنوری 2013ء سے نئے سال میں قدم رکھنے کی نیک تمناؤں کے ساتھ اس ویب سائیٹ کی پہلی سالگرہ بھی آپ تمام دوستوں کو بہت بہت مبارک ہو۔
اردو کارٹون دنیا ویب سائیٹ کے ایک پیارے قاری نے سالگرہ کا یہ دعوت نامہ آپ سب کے نام بھیجا ہے ۔۔۔
سالگرہ تقریب کی کامیابی کے لیے ہم اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں ۔۔۔ بس آپ خوب کھائیں پئیں موج کریں ۔۔۔
مکرم نیاز
Founder & Developer
Mukarram, a Riyadh-based Civil Engineer founded Urdu Kidz Cartoon, a first of its kind website featuring Urdu comics for children. Mukarram's main objective is to inculcate a reading habit among Urdu speaking youngsters. He also wants to highlight and showcase the rich linguistic culture of Urdu, i.e. the Urdu tahzeeb.
پیارے دوستو!
گھر میں مما نے میٹھے اور نمکین کی بہت ساری ڈشیں بنائی ہیں اور ابو نے بیکری سے بڑا کیک بھی لایا ہے
ہم سب مل کر خوب ہلا گلہ کریں گے اور بہت سارے کھیل بھی کھیلیں گے
آپ سب کی آمد کا بےچینی سے انتظار ہے ۔۔۔
مجھے بہت خوشی ہے کہ اردو سے محبت رکھنے والے لوگ آج بھی موجود ہیں۔لیکن افسوس پاکستان میں محنت کرنے والوں کی قدر نہیں اور اس سے زیادہ لوگوں میں آگاہی نہیں ہے ۔بہت بہت مبارک باد اور بہت ساری دعائیں
جواب دیںحذف کریں