پنکی - نئے سال کی مہنگی خیرخواہی - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2013-01-04

پنکی - نئے سال کی مہنگی خیرخواہی

پنکی کو کون ہرا سکتا ہے بھلا ۔۔ مگر ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا ، سو سنار کی تو ایک لوہار کی بھی ہوتی ہے ۔۔ آپ بھی ذرا پڑھ کر دیکھئے کہ پنکی بی بی اس بار کس سے اور کیسے چکمہ کھا گئیں؟
(01)
(02)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
پنکی! صبح صبح کہاں جا رہی ہیں آپ؟
اپنے دوستوں کو نئے سال کی مبارکباد دینا ہے!
سب سے پہلے مجھے صغیر لعل کے پاس جانا چاہیے وہ غریب اور تنگ دست ہیں تو کیا ہوا!
صغیر لعل! نئے سال کی نیک تمنائیں قبول کیجیے!
نیک تمنائیں؟ یہ کیا ہوتی ہیں؟
اس کا مطلب ہے : خدا کرے آپ کا یہ پورا سال خوشی اور مسرتوں سے بھرپور گزرے
یہ کیسے ممکن ہے؟
کیوں نہیں ہو سکتا بھلا؟ میں جو آپ کی خیرخواہ ہوں!
سال بھر کو مارو گولی! اگر تم سچ مچ میری خیرخواہ ہو تو آج کے خرچ کے لیے 100 روپے ادھار دے دو
نئے سال کی پہلی خیر خواہی ہی بڑی مہنگی پڑ گئی ہے ۔۔۔ دھت ۔۔۔
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : New year costly good wishes (Naye saal ki mahengi khair-khwahi)
Character : Pinki

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں