ایک دفعہ ملا نصرالدین کو بادشاہ سلامت اپنے ساتھ شکار پر لے چلے۔ اتفاق سے کچھ بھی ہاتھ نہیں آیا ۔۔ لیکن ملا جی اپنے ساتھی کو یہ باور کرانے پر مصر رہے کہ وہ شکاری مہم نہایت بہترین مہم رہی ۔۔۔ مگر کیسے؟ ذرا آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔
ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ایک دفعہ بادشاہ سلامت ملا نصرالدین کو زبردستی اپنے ساتھ شیر کے شکار پر لے چلے
جب شام میں سب لوگ شکار سے واپس لوٹے ۔۔
ملا جی! شکاری مہم کیسی رہی؟
شاندار ! بہترین!
تو پھر کتنے شیر مارے آپ لوگوں نے؟
ایک بھی نہیں!
پھر کتنے شیروں کا تعاقب کیا گیا؟
ایک بھی نہیں!
آخر کوئی شیر تو دکھائی دیا ہوگا؟
ایک بھی نہیں!
لیکن جناب! آپ نے کہا ہے کہ بہترین شکاری مہم رہی ۔۔
میرے پیارے دوست! جب آپ شیر جیسے خطرناک جانور کے شکار پر جاتے ہیں ۔۔
تو یہ بہترین مہم اسی وقت ہوگی جب اس خطرناک جانور سے پالا نہ پڑے!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Best hunting expedition (bahtreen shikari mohim)
Character : Mulla Nasruddin (Hodja)
السلام علیکم
جواب دیںحذف کریںآپ حقیقی معنوں میں اردو زبان کی ترویج کر رہیں ہیں۔اردو زبان میں بچوں کے لیے معیاری ادب کی شدید قلت ہے۔خاص طور پر بات کی جاۓ کامکس کی تو ہر زبان اردو سے آگے ہے۔ آپ یہ کام اسی طرح جاری رکھیں میں ملا نصر الدین کی کہانیاں شوق سے پڑھتا ہوں۔
اللہ آپ کو استقامت دے۔آمین