ایک دفعہ ملا نصرالدین کو بادشاہ سلامت اپنے ساتھ مملکت کے دورے پر لے چلے۔ سبزیوں کے ایک کھیت سے جب ان کا گزر ہوا تو وہاں ملا جی نے کس طرح اپنی حاضر جوابی دکھائی؟ ذرا آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔
ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ایک دفعہ بادشاہ سلامت مملکت کے دورے پر نکلے۔ انہوں نے اپنے ساتھ ملا نصرالدین کو بھی رکھا۔ وہ ایک ایسے کھیت سے گزرے جہاں گوبھی کی کاشت ہو رہی تھی
واہ بہت خوب! ان گوبھیوں کی طرف دیکھو! کیا ہی خوبصورت لگ رہی ہیں!
جی ہاں عالم پناہ! تمام سبزیوں میں بس یہ گوبھی ہی بہترین سبزی ہے
ملا جی! یہ آپ کا ذاتی خیال ہے، لیکن مجھے گوبھی کھانا بالکل پسند نہیں ۔۔ میں تو صرف یہ کہہ رہا تھا کہ گوبھی خوبصورت لگتی ہے!
جو کہا سچ کہا جہاں پناہ ! پکوان میں سب سے بدترین سبزی یہی گوبھی ہے!
نصرالدین! یہ کیا مذاق ہے؟ ایک لمحہ میں تم نے اپنا قول بدل ڈالا؟
عالم پناہ! یہ تو بہت سادہ سی بات ہے۔ میں آپ کا ملازم ہوں ، گوبھی کا نہیں!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : What you say is always true (jo kaha sach kaha)
Character : Mulla Nasruddin (Hodja)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں