یقیناً!
اففف ۔۔ بہت اچھے موٹو! ت۔۔ت۔۔تم شاندار ہو!
لیکن یار میں نے ابھی شروع ہی نہیں کیا
نہیں! شکریہ
ڈرپوک چوزہ!
یار پڑھاکو! مجھ سے طاقت آزمائی کے متعلق کیا خیال ہے؟
نہیں! معذرت ۔۔
ڈرپوک چوزہ!
ٹھیک ہے!
سوائے تمہارے !
ڈرپوک چوزہ!
اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے بارے میں بہت بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں۔ لیکن جب عملی اقدامات کی بات آتی ہے تو فکر و نظر محض ادبی و تفریحی پروگرامس تک محدود ہو کر رہ جاتی ہے۔ بچوں کے ادب کے بارے میں تو عملی اقدامات شاذ و نادر ہی ملیں گے۔
حیدرآبادی نوجوان قلمکار سید مکرم نیاز نے عصر حاضر کی نوعمر و نوجوان نسل کو اردو کی جانب راغب کرنے اور ان کی تعلیم و تربیت کے لیے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں کارٹون اور کامکس کی ویب سائٹ www.urdukidzcartoon.com کا اجراء کیا۔۔۔
کارٹونی کہانیوں میں بچوں کی فطری دلچسپی کے باعث ، یہ ویب سائیٹ انہیں رنگوں اور الفاظ کی شناخت ، گفتگو کا سلیقہ ، ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ ، مطالعہ کی جستجو ، علم کی طلب ، اخلاق و کردار کی درستگی ، نیک و بد کی پہچان ، دوست احباب سے سماجی روابط کی برقراری ، فرصت کے وقت کا بہتر استعمال ۔۔۔ جیسے بےشمار مرحلوں سے گزارتے ہوئے ان کی فطری صلاحیتوں کو ابھارتی ہے۔
مزید تفصیل : یہاں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں