جانی - ردعمل - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2015-05-31

جانی - ردعمل

جانی اپنی ہم جماعت کے والد صاحب کو کوئی تحفہ دینا چاہتا ہے تاکہ وہ اس سے خوش رہ سکیں ۔۔ مگر ۔۔ جانی کی اچھی نیت اور عمل کا کیا غلط مطلب بھی نکل سکتا ہے؟ ۔۔ ذرا آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔

Jaani Reaction

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
یار لیٹ لطیف! میں انکل کی نظروں میں اپنا مقام اچھا بنانا چاہتا ہوں! تمہاری رائے میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟
ان کی نظروں سے دور رہو!
کیا تمہیں پتا ہے کہ میں انکل کو کبھی خوش بھی کر سکتا ہوں؟
ہاں! غیر حاضر رہ کر!
مکہ بازی مشق کا غبارہ لایا ہوں ان کے لیے تاکہ وہ اپنا غصہ اسی پر اتار سکیں ۔۔
غصہ ۔۔ مکہ بازی ۔۔ مشق ۔۔؟
آخرکار ۔۔۔ ایک ایسا تحفہ جو میرے لیے نہایت مفید!
ڈھشوں دھڑاک ڈھشوں دھمم
مگر انکل تو تحفہ سے کچھ زیادہ ہی لطف اندوز ہو رہے ہیں!
اوہ جانی! جب ان کا تناؤ دور ہوگا تو وہ خود رک جائیں گے!
ڈیڈی! آپ نے غبارہ کی ہوا نکال دی؟ مگر کیوں؟
ہاں! وہی ایک ایسی چیز تھی جو مجھے پسند نہ آئی ۔۔
یہ کمبخت ہر مکہ پر پلٹ کر اسی قوت سے واپس آ رہا تھا ۔۔
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : The Reaction (Radd-e-Aml)
Character : Jaani (Archie)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں