شہ زور نقاب پوش - کمبرلی کے ہیرے - قسط:6 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2017-10-30

شہ زور نقاب پوش - کمبرلی کے ہیرے - قسط:6

اب تک کی کہانی :
'کمبرلی کے ہیرے' نامی اس کہانی کی پچھلی (پانچویں) قسط میں آپ نے پڑھا کہ تھا کہ شہ زور نے اپنے آپ کو رسی کے بندھن سے آزاد کرایا اور چیتے کو لات مار کر بھگایا، پھر وہ ڈیوڈ کو پکڑ لے جانے والے بدمعاشوں کے پاس کیسے پہنچا ۔۔۔ اس تازہ چھٹی قسط میں ملاحظہ کیجیے ۔۔۔

شہ زور نقاب پوش
Lee Falk

Go to Episode#

(21)

(22)

(23)


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ہمیں ایسی بھی کوئی جلدی نہیں ہے۔ اب آرام سے کھانے بیٹھیں گے
اور اس کے بعد تھوڑا سوئیں گے بھی ۔۔ ہاہاہا
ہاں تو اب بتاؤگے ڈیوڈ؟
نہیں ! ہرگز نہیں کمبخت چوہو !
کوئی بات نہیں ۔۔ بعد میں سہی
ویسے کوئی شیر یا سانپ نظر آئے تو پکار لینا ہمیں
اور جب وہ دونوں سو گئے ۔۔
ززز ۔۔۔ ززز
شہ زور ۔۔۔ اوہ ۔۔
ششش ۔۔
یہیں رکنا ڈیوڈ ۔۔ چپ چاپ ۔۔ کوئی آواز مت نکالنا ۔۔
اووف ۔۔ بہت سو لیے ہم تو ۔۔
ارر نہیں ۔۔ میں تو سویا نہیں تھا ۔۔ بس صرف آنکھیں بند کیں۔۔
نقاب پوش کی پستولیں تو بہت پسند آئیں شاید تمہیں؟
ہاں۔ عمدہ پستولیں ہیں۔۔ خیر چلو اب ڈیوڈ سے اگلوانا ہے ۔۔
ہائیں ۔۔ غائب؟ کہاں گیا وہ؟
گیا ۔۔؟ مگر کیسے؟؟
ارے یہ دیکھو ۔۔ یہ کیسا نشان؟
ڈیوڈ کے جبڑے پر جیسا نشان تھا ویسے ہی ہے یہ بھی
اس نے کہا تھا ۔۔ نقاب پوش نے یہ نشان لگایا ۔۔
مگر نقاب پوش کو تو ہم باندھ آئے تھے ۔۔ پھر چیتے کی آواز بھی تو ہم نے سنی تھی۔۔
ڈیوڈ اسے چلتا پھرتا آسیب کہہ رہا تھا ۔۔ جو کبھی نہیں مرتا!
میں آ سکتا ہوں؟
وہی ہے ۔۔
تو پھر پکڑو اسے۔۔
مگر اب میری باری ہے
ڈھشوں ڈھشوں
تڑاخ
ایک سے بھلے دو سر
آآآہ
اوہ ہو میری پستولیں
ان بدمعاشوں نے انہیں چھو کر گندا کر دیا ہے، اب یہ پستولیں صاف کروانی پڑیں گی شیرا
ان دونوں پر نظر رکھنا شیرا
آآآہ اوووہ
اس نے پتھر سے مارا تھا کیا؟
اس کے گھونسے تو لوہے کا ہتھوڑا تھے۔۔
تمہارے جبڑے پر کھوپڑی کا نشان
تمہارے جبڑے پر بھی
نہیں۔۔ سچ؟
چلو بھاگ نکلتے ہیں۔۔
غرررر
اوہ ۔۔ بہتر ہے یہیں رہیں
ٹھیک سوچا ۔۔ ورنہ شیرا بھی بھوکا ہے
کون ہو تم؟ اس چیتے سے کیسے بچے؟ ڈیوڈ کہاں ہے؟
اتنے سارے سوال؟
جواب تو مجھے چاہیے تم سے۔۔ اور ڈیوڈ ۔۔
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Kimberly Diamonds (Kimberly ke Heere) : Episode-6
Character : The Phantom (Sha'ezor Naqabposh)

1 تبصرہ:

  1. گمنام15/9/23 13:16

    زبردست ! شکر ہے کہ اردو کومکس پر بھی کسی نے کام شروع کیا

    جواب دیںحذف کریں